راولپنڈی ،تھانہ پیرودھائی پولیس کی کارروائی،آتش بازی کرنے والا ملزم گرفتار، سامان آتش بازی برآمد

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والا ملزم گرفتارکر کے سامان آتش بازی برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے ملزم محمد صغیر کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس ڈی پی او سٹی نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او پیرودہائی اورپولیس ٹیم کوشاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں