راولپنڈی: پولیس کی رواں سال کارروائیاں ،1551ملزمان گرفتار

77 کلاشنکوف، 65 رائفل، 48شارٹ گن، 1358پستولوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے دوران ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں1551ملزمان گرفتارکر کے 77 کلاشنکوف، 65 رائفل، 48شارٹ گن، 1358پستولوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکر لیا پولیس نے رواں سال میں اب تک ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1579مقدمات میں 1551ملزمان کو گرفتارکیا، ملزمان کے قبضہ سے ، 77 کلاشنکوف ، 65 رائفل، 48گن، 1358پستول،7ریوالور،7کاربین اور2موزر سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کیںسی پی او راولپنڈی محمد ا حسن یونس نے کہا کہ ناجائز اسلحہ بہت سے جرائم کی جڑ ہے جس کے خاتمہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں