راولپنڈی،سٹی ٹریفک پولیس کااوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

پیر 27 ستمبر 2021 23:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل نے اپنے سرکل میں اوورلوڈ نگ والی گاڑیوں اور ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شاہراہوں کو حادثات سے پاک اور انسانی زندگی کو محفوظ بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہرا قبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل مجید اختر اور ڈی ایس پی ٹریفک اڈیالہ سرکل فیصل کھوکھر کا اپنے سرکل میںاوور لوڈنگ والی اور ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری سی ٹی اوراولپنڈی نے اوور لوڈنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے پر ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ،ڈی ایس پی ٹریفک اڈیالہ سرکل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شاہراہوں کوحادثات اور انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے قوانین پر عمل کروانا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس شب و روز اقدامات کر رہی ہے ۔ضلع راولپنڈی میں شہریوں کو ہر ممکنہ سفری سہولیات فراہم کرنے اور حادثات سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عملد رآمدکے لیے ہر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تا کہ راولپنڈی شہر میں ایک مربوط ٹریفک نظام کو قائم کیا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ اوور لوڈنگ اور دوسرے روڈ یوزرز کی زندگی کے لیے خطرہ کا باعث بننے والوں کے خلاف چالان کے ساتھ ایف آئی آر بھی درج کروائی جا رہی ہے لہذا کسی قسم کی قانونی پریشانی سے بچنے کے لیے اوور لوڈنگ سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں