تھانہ ویسٹریج پولیس کا کچہ سٹاپ ، گردونواح میں سرچ آپریشن ،گھروںاور افراد کی چیکنگ

پیر 27 ستمبر 2021 23:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) تھانہ ویسٹریج پولیس نے کچہ سٹاپ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران گھروںاور افراد کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج کے علاقے کچہ سٹاپ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ او ویسٹریج سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران40گھروں اورانفرادی طور پر 55افراد کو چیک کیاگیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں