راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کیخلاف موثر کارروائی،تاش پر جواء کھیلنے والی13قمار باز گرفتار

داؤ پر لگی رقم01لاکھ 18ہزار 470 روپے،14 موبائل فونز،01لیپ ٹاپ اورتاش کے پتے برآمد،03موٹرسائیکل قبضہ میں لے لئے گئے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والی13قمار باز گرفتارکر کے داؤ پر لگی رقم01لاکھ 18ہزار 470 روپے،14 موبائل فونز،01لیپ ٹاپ اورتاش کے پتے برآمدکر لئے جبکہ 03موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لیے گئے، الگ الگ مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 07قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں عابد احمد ،پرویز اختر،محمد عرفان ،طاہر حسین ،محمد وحید ،جہانزیب خان اورجارت خان شامل ہیں ،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 01لاکھ 07ہزار وپے،09موبائل فون ،01لیپ ٹاپ اورتاش کے پتے برآمدجبکہ 03موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لیے گئے ،جبکہ ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والی06قمار بازوں کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد نیاز،محمد اکثر ،محمد اسحاق ،علی قدر ،پرویز اختراورمحمد بشیر شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم11ہزار470 روپے،05 موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمدہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازی دیگر جرائم کی جڑہے، قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں