راولپنڈی پولیس کا منشیات کیخلا ف کریک ڈاؤن جاری،24ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات بر آمد

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) سی پی او محمد احسن یونس کے احکامات پرراولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے،24ملزمان گرفتار کر کے 06کلو سے زائد چرس،37لیٹر شراب اور07بوتل شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئی24ملزمان کو گرفتارکرکے ،06کلو سے زائد چرس،37لیٹر شراب اور07بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بنی پولیس نے شاہد مسیح سی01کلو560گرام چرس، محمد ظہیر سی200گرام چرس،تھانہ کلرسیداں پولیس نے محمد حفیظ سی01کلو200گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے محمد اجمل خان سی01کلو70گرام چرس،مستحاب سی205گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے سرفراز سی105گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ساجد سی240گرام چرس،تھانہ صادق آباد پولیس نے منیر احمد سی220گرام چرس ،کامران سی01بوتل شراب،تھانہ کینٹ پولیس نے نوید سی150گرام چرس، محمد عدنان سی150گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے فرحان سی120گرام چرس، تھانہ نصیرآباد پولیس نے ظفر اقبال سی300گرام چرس، ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سراج سے 200گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے امیر سلطان سی150گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے راجہ کرام داد سی500گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے بابر سی05لیٹرشراب ،تھانہ نیوٹائون پولیس نے ساجد سی05لیٹرشراب،ذوالفقار سی05لیٹرشراب،تھانہ آراے بازار پولیس نے عدنان سی02بوتل شراب ،تھانہ ریس کورس پولیس نے شہزاد نے 04لیٹرشراب،نوید سی04بوتل شراب،جبکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے اورنگزیب سی10لیٹرشراب اورمحمد شمریز سی08لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور منشیات پاکٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں