الخدمت فاؤ نڈیشن پنجاب شمالی کے وفد نے ریجنل صدررضوان احمد کی سربراہی میں شفاء تعمیرملت یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات

الخدمت کے زیرانتظام ہسپتالوں میںبحالی مراکزکے قیام اورباہمی اشتراک سے کیمپس کے انعقادپرتبادلہ خیال

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) الخدمت فاؤ نڈیشن پنجاب شمالی کے وفد نے ریجنل صدررضوان احمد کی سربراہی میں شفاء تعمیرملت یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کی جس میں الخدمت کے زیرانتظام ہسپتالوں میںبحالی مراکزکے قیام اورباہمی اشتراک سے کیمپس کے انعقادپرتبادلہ خیال کے بعد ایم اویوپردستخط کئے گئے،شفاء تعمیرملت یو نیو رسٹی کی جا نب سے متعلقہ شعبہ کے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرعبدالغفورسجاد،جبکہ الخدمت کی جانب سے ریجنل صدررضوان احمداور الخدمت رازی ہاسپٹل راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹرمحمدعثمان ظفرنے باہمی تعاون کی یاداشت پردستخط کئے ریجنل منیجرالخدمت عظمت بشیر،آرایم او ساجدمحمود، لیکچرارڈاکٹرنعمان خان اور میاں بلال بھی تقریب میں موجود تھے ۔

۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں