سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس کا فیلڈ مصروفیات کی وجہ سے زوم ایپ کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے فیلڈ مصروفیات کی وجہ سے زوم ایپ کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیااور شہریوں کے مسائل سنے اورانچارج کمپلینٹ سیل کوہدایت کی کہ متعلقہ ایس ایچ اوز سے رابطہ کرکے شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے 24 شہریوں کے مسائل سنے اور انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر مشتاق حسین کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو بھجوائی جائیں اورپولیس افسران سے رابطہ کرکے شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے،کھلی کچہری میں شہری نے مقدمہ کے اندراج نہ ہونے کے متعلق درخواست پیش کی جس پر سی پی او نے ایس ایچ چونترہ کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں