راولپنڈی،سی پی او محمد احسن یونس کی آن لائن کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

متعلقہ ایس ایچ اوز سے رابطہ کرکے شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے ،انچارج کمپلینٹ سیل کوہدایت شہری کی درخواست پر ایس ایچ اوچونترہ کو فوری مقدمہ درج کرنے کاحکم

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) سی پی او محمد احسن یونس کی آن لائن کھلی کچہری، سی پی او راولپنڈی نے فیلڈ مصروفیات کی وجہ سے زوم ایپ کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل سنے، متعلقہ ایس ایچ اوز سے رابطہ کرکے شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے انچارج کمپلینٹ سیل کوہدایت، شہری کی درخواست پر ایس ایچ اوچونترہ کو فوری مقدمہ درج کرنے کاحکم، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سروس ڈلیوری بھی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بذریعہ زوم ایپ کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او راولپنڈی نے فیلڈ مصروفیات کی وجہ سے زوم ایپ کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں آنے والے 24 شہریوں کے مسائل سنے، انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر مشتاق حسین کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو بھجوائی جائیں اورپولیس افسران سے رابطہ کرکے شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے،کھلی کچہری میں شہری نے مقدمہ کے اندراج نہ ہونے کے متعلق درخواست پیش کی جس پر سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس ایچ چونترہ کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،راولپنڈی پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے اورشہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سروس ڈلیوری بھی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں