راولپنڈی ،پولیس کی کارروائی ،4ملزمان گرفتار، اسلحہ ، منشیات برآمد، مقدمات درج

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی04ملزمان گرفتار، 02پستول، 30بور معہ ایمونیشن،200گرام چرس اور09بوتل شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے آصف سی01 پستول30بو رمعہ ایمونیشن، تھانہ صدربیرونی پولیس نے فرخت شاہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ پیرودھائی پولیس نے امرعلی سی200 گرام چرس،جبکہ تھانہ مری پولیس نے حسنین سی09 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں