تھانہ گوجرخان پولیس کی کارروائی ،تاش پر جواء کھیلنے والے 6قمار باز گرفتار ، دائو پر لگی رقم برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) تھانہ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 6قمار باز گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم 37ہزار 570روپے، 6موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے تاش پر جواء کھیلنے والے 06قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں لیاقت علی ،عبدالجبار،تصدیق سعید،طالب حسین ،محمد ظہیراور گل محمد شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 37ہزار 570روپے ،06موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدرکامران عامر نے ایس ایچ اوگوجرخان اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اورجرائم کی جڑ ہے ،قمار بازی کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں