سی پی او راولپنڈی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ،کھلی کچہری میں آنے والی35 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے

بدھ 1 دسمبر 2021 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد ،کھلی کچہری میں آنے والی35 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے،02شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور 02شہریوں کی درخواستوں پر ایس پی پوٹھوہار کو معاملہ کی خود انکوائری کرنے ،جبکہ ایس ایچ اوسول لائنز اورایس ایچ او چونترہ کو شہریوں کی درخواستوں پر فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سی پی او راولپنڈی نے کھلی کچہری میں آنے والی35شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری میںسی پی اواطہر اسماعیل نی02شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفرعلی شاہ اور 02شہریوں کی درخواستوں پر ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کو معاملہ کی خود انکوائری کرنے جبکہ 02شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایچ اوسول لائنز اورایس ایچ اوچونترہ کو قانونی کاروائی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ،سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے اورزیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں