تھانہ نصیرآباد پولیس نے ڈکیتی،رابری ،چوری کی وارداتوں میں ملوث مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ5 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) تھانہ نصیرآباد پولیس نے ڈکیتی،رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ5 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان سے 125عدد پلیٹ سٹیل مالیتی 06لاکھ روپے،مسروقہ رقم 01لاکھ 85ہزار روپے،08موبائل فونز اوراسلحہ وایمونیشن برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم نے گرفتار کیا، ایس ایچ او نصیرا ٓباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مطیع اللہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ05 ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ مطیع اللہ اورساتھی ملزمان امان اللہ،عمرخان،عارف خان،عبداللہ اورصدام حسین شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 125عدد پلیٹ سٹیل مالیتی 06لاکھ روپے،مسروقہ رقم 01لاکھ 85ہزار روپے،08موبائل فونز اوراسلحہ وایمونیشن برآمدہوا، ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیاگیا، ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی،رابری اورچوری کی اڑھائی درجن وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، متحرک گینگ کے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سی پی او اطہر اسماعیل کی ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم ومتحرک گینگز کے قانون کی گرفت میں آنے سے شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں