راولپنڈی ،پولیس کی کارروائی، غیر قانونی گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار کر کے گیس سلنڈر اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان انور علی اور قیصر عباس کو گرفتارکرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈر اوردیگر آلات ریفلنگ برآ مد ہوئے، جبکہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم نیاز اللہ کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈرز اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد کیے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں