چیف ٹریفک افسر راولپنڈی کی ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں تمام سیکٹر کے ڈیوٹی افسران کے ساتھ اہم میٹنگ

ٹریفک کے بہائو کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے ، تمام سٹاف کے ساتھ یکساں رویہ رکھنے کے احکامات جاری

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان نے ٹریفک پولیس کے تمام سیکٹر کی کارکردگی رپورٹ اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں تمام سیکٹر کے ڈیوٹی افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی تما م سیکٹرز کی کارکردگی رپورٹ چیک کی اورسیکٹر ز میں ٹریفک کے بہائو کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے کے ساتھ تمام ٹریفک سٹاف کے ساتھ یکساں رویہ رکھنے کے احکامات جاری کئے انچارج چالان برانچ انسپکٹر فیصل اور انچارج ایکسیڈنٹ برانچ حماد شعیب نے سی ٹی او راولپنڈی کو سیکٹر کی کارکردگی رپورٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی سی ٹی اونے کہا کہ ڈیوٹی افسران پر سیکٹر کے انتظامی معاملات کی ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ڈیوٹی افسران اپنے سیکٹر میں ٹریفک کے تسلسل کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے کے ساتھ روڈ یوزرز کو ہر طرح کی سفری سہولیات فراہم کرے مصروف پوائنٹس پر اضافی نفری لگائے تا کہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی افسران اپنے سیکٹر میں تعینات تمام ٹریفک سٹاف کے ساتھ یکساں رویہ رکھے۔

(جاری ہے)

-"لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم"کے تحت تمام ٹریفک اہلکاروں کے لئے ہفتہ واری ریسٹ کو یقینی بنایا جائے اورہفتہ واری ریسٹ کا شیڈول ہر ماہ مرتب کر کے دفتر بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں