راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ،05ملزمان گرفتار ،چرس برآمد

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 05ملزمان گرفتارکر کی06کلو600گرام چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوویسٹریج اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 03منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا، ملزم رحمت خان سی01کلو300گرام چرس، ملزم سعید الرحمن سی01کلو300گرام چرس اورملزم محمد فیاض سی01کلو250گرام چرس برآمد ہوئی ،ایس ایچ اوآراے بازار اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جابر محمود کو گرفتار کرکے ملزم سے 01کلو300گرام چر س برآمد کی ،جبکہ ایس ایچ اوکلرسیداں اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ظہیر حسین کو گرفتارکرلیا،ملز م سی01کلو 450گرام چر س برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،سی پی اواطہر اسماعیل نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کیسا تھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں