راولپنڈی ،کوٹلی ستیاں پولیس کی کارروائی،پکار 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) کوٹلی ستیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پکار 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیام شفقت نے پکار15پر کال کرکے بتلایا کہ عالم زیب سرعام بلاوڑہ مسجد کے پاس منشیات فروخت کر رہا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوٹلی ستیاں پولیس موقعہ پر پہنچی ، دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ خیام شفقت کی عالم زیب کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا ہے جس نے غصہ میں آکرپکار 15پر بوگس کال کی ہے ، کوٹلی ستیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پکار 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم خیام شفقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر کا کہناتھا کہ پکار 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، سرکاری ذرائع کو اپنی ذاتی مفاد اور غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں