راولپنڈی، ڈاکٹر قدیر خان روڈ پر مسلح ڈکیتی کے دوران تاجر کی مزاحمت اور دوطرفہ فائرنگ سے مبینہ ڈاکو جاں بحق،ساتھی شدید زخمی

پیر 6 دسمبر 2021 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈاکٹر قدیر خان روڈ پر مسلح ڈکیتی کے دوران تاجر کی مزاحمت اور دوطرفہ فائرنگ سے مبینہ ڈاکو جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیاجسے شہریوں نے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیافائرنگ سے تاجربھی زخمی ہوگیااطلاعات کے مطابق 2مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مرغی کے تاجر سے 15لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی اس دوران شہری کی مزاحمت پر داکوئوں نے فائرنگ کر دی جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے شہریوں نے پکڑکر پولیس کے حوالے کر دیامارے جانے والے ڈاکو کی شناخت شکیل شاہ کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مارا جانے والا ڈاکوپنڈوڑیاں کا رہائشی ہے اور اس کے خلاف اسلام آباد میں چوری اور ڈکیتی کی9مقدمات پہلے ہی درج ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں