کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت ریونیو کا اہم اجلاس

تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے آفسسز میں قائداعظم کی تصویر کے اوپر سورہ احزاب کی آیت نمبر 41 بمع ترجمہ آویزاں کریں،سید گلزار حسین مری کلر کہار اور دیگر تحصیلوں میں جہاں سیل پرچیز کا کام زیادہ ہو رہا ہے وہاں لینڈ ٹرانزیکشن کا ٹارگٹ پورا کریں اور اس مہینے کے آخر تک زیادہ سے زیادہ کام کریں،تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت

منگل 7 دسمبر 2021 00:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ریونیو کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سیف انور جپہ،اے ڈی سی آر عثمان اشرف،اے ڈی سی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ امبر،اسسٹنٹ کمشنرز راولپنڈی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ سلیم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک ایگریکلچرل انکم ٹیکس،واٹر ریٹ،میوٹیشن ریکوری،سٹمپ ڈیوٹی،ڈیجیٹلائزیشن آف گردآوری،روزنامچہ واقعاتی،اسمارٹ کارڈز،مینول موضع جات کی کمپیوٹرائزیشن، جمع بندیاں، دیہی مرکز کا قیام، مسنگ مساوی،پٹواریوں کی بھرتیاں اور جوڈیشل کیسز پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آفسسز میں قائداعظم کی تصویر کے اوپر سورہ احزاب کی آیت نمبر 41 بمع ترجمہ آویزاں کریں۔

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ مری کلر کہار اور دیگر تحصیلوں میں جہاں سیل پرچیز کا کام زیادہ ہو رہا ہے وہاں لینڈ ٹرانزیکشن کا ٹارگٹ پورا کریں اور اس مہینے کے آخر تک زیادہ سے زیادہ کام کریں۔ مینول مواضعات کو چیک کیا جائے،مسلنگ اور اورل میوٹیشن کو روکا جائے۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ اپنا کام پوری یکسوئی اور دل جمئی کے ساتھ کریتاکہ اس مہینے کے آخر میں مجموعی ریزلٹ بہتر آسکے۔

تمام سب رجسٹرار ویلیو ایشن ٹیبل کے مطابق کام کریں۔ ڈیجیٹلائزیشن آف گرداوری پر انہوں نے ڈی سی اٹک کی کارکردگی کو بہت سراہا انہوں نے ڈی سی جہلم کی مائیکرو پلاننگ کی بھی تعریف کی جس کی وجہ سے بہتر نتائج آئے۔راولپنڈی کی کارکردگی غیر تسلی بخش پاکر کمشنر نیاے ڈی سی آر کو اپنی کارکردگی بڑھانے اوراکاونٹیبیلٹی اختیار کرنے سخت ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا جو تحصیلدار یا پٹواری کام نہیں کرتے ان کی جواب طلبی کریں اور انہیں فورا عہدے سے ہٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سٹمپ وینڈرز کی آکشن کی جائے اور ان کو سمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں۔مینول میوٹیشن اور جمع بندیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی ریکروٹمنٹ کے سلسلے میں سارے گرداوروں کی سیٹیں پر کی جائیں اور انکو نائب تحصیل دار بنایا جائے تاکہ سٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں