چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے صادق آباد ،نیو ٹائون اور مری روڈ کا معائنہ

ٹریفک چوکی مری روڈ کا وزٹ، ریکارڈ کا جائزہ لیا، صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈیوٹی آفیسرز کی سرزنش

منگل 7 دسمبر 2021 00:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صادق آباد ،نیو ٹائون اور مری روڈ کا معائنہ کیا اس دوران انھوں نے ٹریفک چوکی مری روڈ کا سرپرائز وزٹ بھی کیا۔ٹریفک چوکی میں موجود ریکارڈ کا جائزہ لیا، صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈیوٹی آفیسرز کی سرزنش کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صادق آباد ، نیوٹائون اور مری روڈ سیکٹر کا معائنہ اور ٹریفک کی روانی کے بہائو کومزید بہتر بنانے کے لیے انچارج سرکل و سیکٹرانچارجز فوری احکامات جاری کیے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ تمام سرکل ااور سیکٹر انچارجز اپنے اپنے سیکٹر میں ٹریفک کی روانی کواحسن طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے بھرپور محنت اور جانفشانی سے کام کریںآئندہ اگر کسی سرکل و سیکٹر میں ٹریفک کی روانی کے متعلق کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت لاپرواہی دیکھنے میں آئی تو متعلقہ انچارج ذمہ دار ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی چوک ٹریفک چوکی کے سپرائز وزٹ کے دوران ٹریفک چوکی میں موجود ریکارڈ چیک کیا اور ای پیمنٹ چالاننگ سسٹم کے تحت چالانوں کے اندارج کا بھی جائزہ لیا،چوکی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈیوٹی آفیسر کی سرزنش کی ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سے ڈیوٹی آفیسر ٹریفک وارڈنزکے ٹرن آئوٹ ، صفائی اور سیکٹر کے انتظامی امور کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیکٹر انچارجز دوران ڈیوٹی عوام الناس کو ٹریفک سے متعلقہ بہترین سہولیات فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور رش کے اوقات میں ان جگہوں پر اضافی نفری لگاتے ہوئے ٹیم ورک کے ساتھ کام کریںاور سیکٹر میں ٹریفک کی روانی کواحسن طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے بھرپور محنت اور جانفشانی سے کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں