راولپنڈی فیلڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹریفک وارڈنز میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم

منگل 7 دسمبر 2021 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان نے فیلڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹریفک وارڈنز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیئے سی ٹی او نے فیلڈ ڈیوٹی کے دوران شہریوں کو بہترین خدمات پیش کرنے ،ٹریفک کی روانی کو اچھے طریقے سے برقرار رکھنے اور پیشہ ورانہ امور بخوبی انجام دینے پرٹریفک وارڈن نوید اور ٹریفک وارڈن زعفران کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیااس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ایسے محنتی اور ایماندار افسران و جوان دوسروں کے لئے رول ماڈل ہیں ایسے ٹریفک اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی فیلڈ میں ڈیوٹی دینے والے ایسے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو مانیٹر کر کے انھیں انعامات سے نوازاجائے گا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں