راولپنڈی، میونسپل افسر (پلاننگ) سرکاری امور میں عدم دلچسپی پر عہدے سے معطل

بدھ 8 دسمبر 2021 23:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے میونسپل افسر (پلاننگ)کو ان کے غلط رویئے اور سرکاری امور میں عدم دلچسپی پر ان کے عہدے سے معطل کر دیا ہے اس ضمن میں سیکریٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ڈاکٹر نورالعین فاطمہ کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن نمبر LCS(Engg-TP)-M(13)/90کے تحت میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں تعینات گریڈ18کے میونسپل افسر (پلاننگ)ممتاز تبسم کو ان کے غلط رویئے اور سرکاری امور میں عدم دلچسپی پرمعطل کرتے ہوئے ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ معطلی کے دوران پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کریں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں