راولپنڈی،پیرودہائی پولیس کی اہم کارروائی،11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 20 جنوری 2022 00:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پیرودہائی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئی11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ عبدالغنی نے اس کی11سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پیرودہائی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم عبدالغنی کو گرفتا رکرلیا، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے کہا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروا یا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سی پی او را ولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں