سی ٹی او راولپنڈی کی گزشتہ تین روز سے مری میں جاری برفباری کے دوران بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر تما م سٹاف کو شاباشی

برفباری کے دوران سلیپری روڈ کے باعث سیاحوں کیلئے لگائی گئی ٹائر چین کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے،دوران برفباری حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کروانے کا مقصد سیاحوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا،وسیم ریاض

پیر 24 جنوری 2022 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے گزشتہ تین روز سے مری میں جاری برفباری کے دوران بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر تما م سٹاف کو شاباش دی۔ آنے والے دنوں میں بھی تمام سٹاف پہلے سے زیادہ محنت سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض نے گزشتہ تین روز سے مری میں جاری برفباری کے دوران سخت موسمی حالات اور شدید سردی میں ٹریفک کی بہترین روانی اور آن گرائونڈ شہریوں کو بروقت مدد فراہم کرنے پر تمام ٹریفک سٹاف کو شاباش دی اور آنے والے دنوں میں تمام افسران و جوانوں کو پہلے سے زیادہ محنت اور دلجمی سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہوئے خدمت کے ذریعے عوام کے دلوں میں گھر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ مری میں گزشتہ تین روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تھم چکا ہے مری کی تمام اہم شاہراہوں سے برف ہٹا کر روڈز کلیئر کر دی گئی ہیں۔ برفباری کے دوران سلیپری روڈ کے باعث سیاحوں کیلئے لگائی گئی ٹائر چین کی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے،دوران برفباری حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کروانے کا مقصد سیاحوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔

ابتک مری میں سیاحوں کی836گاڑیاں موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مری آنے والے سیاحوں کو ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںبرفباری کے دوران ٹریفک پولیس کے جوانوں نے 73سے زائد سیاحوں کوآن گرائونڈ بروقت اور بھرپور مدد فراہم کی جبکہ ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر سیاحوں کی طرف سے مختلف حوالے سی29کالز موصول ہوئیں۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض نے دوران برفباری سیاحوں کی طرف سے ٹریفک و ضلع پولیس اورانتظامیہ کے ساتھ تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں