راولپنڈی میں بچوں سے زیادتی کے واقعات،دونوں ملزمان گرفتار،مقدمات درج

جمعہ 27 مئی 2022 19:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) راولپنڈی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے دو واقعات پیش آئے ہیں،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گوجر خان پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ اسامہ نے اس کے 12سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اسامہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے،دریں اثناءصادق آباد پولیس کو متاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ دانیال اس کی بیٹی کو بہانے سے گھر لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی، جس پر صادق آبا دپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم دانیال کو گرفتا رکرلیا، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا کہ گرفتا رملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیا جائیں گے،عورتوں اور بچوں سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں