نئے مالی سال 2022-23ء کے لئے 4 ارب روپے کے بجٹ تخمینے پر کام شروع کر دیا ہے، عمران گلزار

ہفتہ 28 مئی 2022 21:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عمران گلزار نے کہا ہے کہ نئے مالی سال 2022-23ء کے لئے 4 ارب روپے کے بجٹ تخمینے پر کام شروع کر دیا ہے، مجوزہ عوام دوست بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، بجٹ میں پینے کے پانی اور قبرستان کی زمین کے بنیادی مسائل سمیت ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحات پر رکھا گیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ سے بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ملازمین کے خلاف عملی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینٹ ایریا کا بجٹ آئندہ چند روز میں فائنل ہو جائے گا، عوام دوست بجٹ میں کسی قسم کا نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا جبکہ ایسے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جو ٹیکس ادا نہیں کر رہے، انہوں نے کہا کہ کینٹ کی عوام کی بہتری کے لئے سمارٹ ورکنگ پر کام شروع کردیا گیا ہے، علاقے میں قبرستان کی زمین نہ ہونے اور واٹر سپلائی سیوریج سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تجاوزات بھی کینٹ کا اہم ایشو ہے، اس پر روزانہ کی بنیاد پر ہمارا عملہ کام کرتا رہتا ہے، کینٹ کے رہائشیوں کے لئے دوستانہ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں