شکر والے مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو کم سے کم 20 فیصد تک بڑھا دیا جائے،دنیا بھر کے ماہرین صحت کا وزیر اعظم کو خط

جمعہ 24 جون 2022 23:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) دنیا بھر کی40 سرکردہ ماہرین صحت کے دستخط شدہ ایک خط وزیر اعظم کو بھیجا گیا جس میں زور دیا گیا کہ وہ شکر والے مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو کم سے کم 20 فیصد تک بڑھا دیںماہرین نے خط میں متنبہ کیا کہ مائع شوگر والے میٹھے مشروبات بڑھتے ہوئے موٹاپے، ٹائپ ٹو ذیابیطس، امراض قلب اور کئی اقسام کے کینسر کی بڑی وجوہات ہیں یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا میں مقیم پروفیسر بیری ایم پوپکن کی نمائندگی کرنے والے گروپ نے پاکستانی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان میں بچوں کے بڑھتے ہوئے وزن اور موٹاپے کے بارے میں خبردارکرتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان میں زیادہ وزن اور موٹاپے کے کیسز کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2025 تک ان کی تعداد دگنی ہو سکتی ہے گروپ نے اپنے خط میں 2020 کے میٹا تجزیہ کا حوالہ بھی دیا جو عالمی بینک اور سعودی حکومت نے عالمی اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے کیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ موٹاپا COVID-19 کے خطرے کو 46 فیصد تک بڑھاتا ہے، COVID-19 کے ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے 113 فیصد، ICU میں داخلے میں 74%، اور COVID-19 سے مرنے والوں میں 48%۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکومت اس تناظر میں میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھاکر فائدہ اٹھائے گی جو نہ صرف ایک اہم آمدنی کا ذریعہ ہے بلکہ پاکستانیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی ایک جیت ہے۔اسی طرح کا خط پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی بھیجا گیا تھا پناہ کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ مشروبات کی صنعت حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ زندگی بچانے والی اس پالیسی کو روکے دنیا بھر میں 53 سے زائد ممالک ایسے ہیں جنہوں نے میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھایا اور اضافی آمدنی اور صحت کے نتائج سے فائدہ اٹھایا مشروبات کی صنعت ذاتی فائدے کے لئے کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور ہمارے لاکھوں پاکستانیوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انڈسٹری کے دباؤ کو مسترد کرے اور تمام قسم کے شکر والے مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو کم از کم 20 فیصد تک بڑھائے گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکیوبیٹر کے کنسلٹنٹ فوڈ پالیسی پروگرام منور حسین نے کہا کہ پاکستانی روزانہ ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور دیگر دائمی بیماریوں کی وجہ سے مر رہے ہیں حکومت کارپوریٹ مفاد کے بجائے صحت عامہ کو ترجیح دے فنانس بل 2022 شکر والے مشروبات پر ٹیکس بڑھانے کا ایک اچھا موقع ہے جسے حکومت کو مثبت طور پر استعمال کرنا چاہیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں