ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے

مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل بروقت حل کیے جائیں،وسیم ریاض خان

جمعہ 24 جون 2022 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کی جانب سے تھانہ صدر واہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل بروقت حل کیے جائیں، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کی جانب سے تھانہ صدر واہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس پی پوٹھوہار راناعبدالوہاب اور ایس ڈی پی او ٹیکسلا وقاص خان بھی ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ تھے، ایس ایس پی آپریشنز و سیم ریاض خان نے کہا ہے کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل بروقت حل کیے جائیں، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں