سمندر پار پاکستانی کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کلرسیداں آتے ہوئے پولیس کی وردیوں میں ملبوس ملزمان سے لوٹ لیا

ہفتہ 6 اگست 2022 17:33

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) سمندر پار پاکستانی کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کلرسیداں آتے ہوئے پولیس کی وردیوں میں ملبوس ملزمان سے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عامر ولد فیض سکنہ منگال سعودی عرب سے رخصت پر وطن آیا جہاں اسے اپنے قریبی رشتہ دار خوش آمدید کہنے کے بعد اسے گاڑی میں کلرسیداں لا رہے تھے کہ شب آٹھ بجے عقب سے ریوالونگ لائٹس لگی گاڑی نے انہیں پاس کرکے روک لیا اور کہا کہ وہ باہر سے آنے والے کی تلاشی لینا چاہتے ہیں اس دوران ملزمان جو واکی ٹاکی اور اسلحہ سے بھی مسلح تھے ایک جعلی افسر نے عامر کو گاڑی سے اتار کر تلاشی لیتے ہوئے اس کا پرس نکال لیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے مسافر عامر کے مطابق ملزمان اس کے پرس میں موجود اس کے شناختی کارڈ اقامہ اور ساڑھے گیارہ ہزار سعودی ریال کے کر فرار ہو گئے۔

پولیس اسٹیشن سہالہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں