اڈیالہ جیل،سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی۔جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں