راولپنڈی پولیس کا مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے حوالے سے بہترین سیکیورٹی انتظامات

جمعہ 29 مارچ 2024 14:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے حوالے سے موثر سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، راولپنڈی پولیس کے 1100سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلزکی خصوصی ٹیمیں علاقے میں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کررہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، ڈیوٹی پر مامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی،عبادت کے لیے آنے والے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائے جائیں گے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں