کلرسیداں کلرسیداں پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 2اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 17:47

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 2اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم عابد کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم عابد نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ہسپتال کے باہر فائرنگ کرکے محمد رضوان کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ سال 2022 تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا، مقتول محمد رضوان محکمہ ہیلتھ میں ملازم تھا، اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عابد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال 2022سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں روات پولیس کومطلوب تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں