توڑپھوڑ،جلائو گھیرائو:کرنل (ر) اجمل صابر ،واثق قیوم سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 14 مئی تک ملتوی

منگل 23 اپریل 2024 20:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج ملک اعجاز آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد مظاہروں،سرکاری املاک و پولیس اہلکاروں پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقتدمہ میں نامزدتحریک انصاف کے رہنما کرنل (ر) اجمل صابر، پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی اورعمر تنویر بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی 14مئی تک ملتوی کر دی ہے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے کی جانب سے بریت کے لئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14مئی کو مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شیخ رشیدان کے بھتیجے راشد شفیق اپنے وکلاسردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر ان کے وکلا نے تھانہ کینٹ، تھانہ مورگاہ اورتھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمات میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ265-Kکے تحت بریت کی درخواست دائر کی عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعدفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مئی کو مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ادھر عدالت نے سانحہ 9 مئی مقدمات کے مقدمات میں نامزدتحریک انصاف کے رہنما کرنل(ر) اجمل صابر، عمر تنویر بٹ اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت14مئی تک ملتوی کر دی گزشتہ تاریخ پرعدالت نے مقدمہ کے 59 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی تھیں منگل کے روز ملزمان پر فرد جرم ہونا تھی تاہم عدالت نے فردجرم عائد کرنے کی کاروائی14 مئی تک موخر کر دی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں