راولپنڈی،روات پولیس کی کارروائی ،لڑکی سے زیادتی کرنیوالی2 ملزمان گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 22:31

․راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والی2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روات پولیس کو متاثرہ لڑکی کے والد نے درخواست دی کہ ملزم سعید نے میری بیٹی کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے دوست آفتاب کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا،روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین کے ساتھ زیادتی، تشدد، ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں