وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں کیے گئے عوامی اقدامات نے عوام الناس میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے،سابقہ ایم پی اےلبنیٰ ریحان پیرزادہ

منگل 14 مئی 2024 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سابقہ ایم پی اے لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں کیے گئے عوامی اقدامات نے عوام الناس میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عوام دوست منصوبوں سے پنجاب کی عوام میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔

(جاری ہے)

مثلا آٹے کی قیمتوں میں کمی،روٹی سستی،صوبے بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے بائکس کی فراہمی کے پروجیکٹ،نواز شریف ائی ٹی سٹی،تاریخی کسان پیکج،کینسر ہسپتال کا منصوبہ،ہسپتالوں کی تعمیر نو،مفت ادویات کی فراہمی،ایئرایمبولینس سروس،صاف ستھرا پنجاب پروگرام،سستے سولر پینل کی فراہمی اور رمضان میں کامیاب نگہبان رمضان پیکج پنجاب کی عوام کے لیے احسن اقدام ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب کی عوام کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام سب کو نظر آر ہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجہ میں مسلم لیگ (ن) کی عوام میں مقبولیت کا گراف بڑھا ہے ۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں