وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست منصوبے قابل تحسین ہیں، لبنیٰ پیرزادہ

منگل 14 مئی 2024 22:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سابقہ ایم پی اے لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں کیے گئے عوامی اقدامات نے عوام الناس میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو عوام دوست منصوبوں سے پنجاب کی عوام میں زبردست پذیرائی ملی ہے،مثلاً آٹے کی قیمتوں میں کمی،روٹی سستی،صوبے بھر کے طلبہ و طالبات کیلئے بائکس کی فراہمی کے پروجیکٹ،نواز شریف ائی ٹی سٹی،تاریخی کسان پیکج،کینسر ہسپتال کا منصوبہ،ہسپتالوں کی تعمیر نو،مفت ادویات کی فراہمی،ایر ایمبولنس سروس،صاف ستھرا پنجاب پروگرام،سستے سولر پینل کی فراہمی اور رمضان میں کامیاب نگہبان رمضان پیکیج پنجاب کی عوام کے لیے احسن اقدام ہیںاور یہی وجہ ہے کہ پنجاب کی عوام کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام سب کو نظر ارہے ہیںاور مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجہ میں مسلم لیگ (ن) کی عوام میں مقبولیت کا گراف پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا وہ سلسلہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ شروع ہوگا۔ اور ملک بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں