پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ ’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘ کے عنوان سے پیش کیا گیا جس کوناہیدمنظورنے لکھا تھا اورہدایات رخسانہ شاہ (سپنا شاہ) نے دی تھیں جبکہ فنکاروں میں سپنا شاہ، احسان قریشی،جھلک علی، عمران رشدی، انجم عباسی، فہدعظیمی،شہبازانجم،جیا علی اورعلیان علی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈرامہ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔ ’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘ کا بنیادی مقصدیہ باورکرانا تھا کہ پاک فوج کس طرح قربانیاں دے کرملک کومحفوظ بناتی ہے اورلوگوں کا تحفظ کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں