کینن فوم چیلنج کپ ،چوتھا کوارٹر فائنل بارش کی نذرہو گیا

اتوار 19 اگست 2018 15:20

راولپنڈی۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ کا چوتھا کوارٹر فائنل میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ بارش کے باعث مغلپورہ جم خانہ کے بلے باز نعمان انور کی شاندار بلے بازی پر پانی پھر گیا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں دھر مپورہ جم خانہ کرکٹ کلب کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مغلپورہ جم خانہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اوپنر نعمان انور نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 99 ، علی شاہد نے 54 ، عدنان دانش نے 23 اور راجہ فرزان نے 22 رنز بنائے۔ دھرمپورہ جم خانہ کرکٹ کلب کی طرف سے افتخار ، ارسلا ن اور رحمان قادر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ کے دوران کھانے کے وقفے میں شروع ہونے والی بارش کے باعث میچ کی دوسری اننگ شروع نہیں ہوسکی جس کے باعث میچ ختم کردیاگیا۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری شہبازعلی کے مطابق یہ میچ دوبارہ کھیلا جائے گا۔ میچ کے نئے شیڈول کا اعلان ٹورنامنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں