ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کھیلیں گے، پاکستان فاتح ہو گا، شعیب اختر کی پیش گوئی

جمعہ 23 جولائی 2021 14:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ فائنل پاکستان اپنے روایتی حریف سے جیت جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈ صفر کے مقابلے میں گیارہ ہے تاہم شعیب اختر کے مطابق یہ ریکارڈ اس نومبر میں متحدہ عرب امارات میں تبدیل ہوجائے گا۔

بھارت کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلد کپ کے پانچ میچوں میں کوئی شکست نہیں ہوئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں