پاکستان نیشنلT-20 کپ کیلئے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 2500سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے

بدھ 22 ستمبر 2021 23:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان نیشنلT-20 کپ کے لیے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 2500سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس و لیڈی پولیس سیکورٹی و گشت کے فرائض سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل T-20کپ کے لیے راولپنڈی پولیس کی طرف سے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 2500 سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس اور لیڈی پولیس سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، سٹیڈیم کے اطراف اور روٹ پر عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز کے علاوہ خصوصی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں ، مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی ، بائیو میٹرک چیکنگ،واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ باڈی سرچ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، مختص جگہ کے علاوہ کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان نیشنلT-20کپ کے دوران بھی مستعدی سے فرائض سرانجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں