راولپنڈی ‘بارش کی وجہ سے پولیو مہم جمعرات کوروک دی گئی،

پانچ روزہ مہم میں مذید توسیع متوقع ہی: ترجمان

جمعرات 21 فروری 2019 16:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم کل سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے ایک دن کیلئے روک دی گئی ہے اور دوبارہ یہ مہم بروز جمعہ کو شروع کی جائے گی۔ جمعرات کوبچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغازبروزمنگل( 19فروری) کو کیا گیا تھا۔یہ بات ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی برائے پولیو چوہدری محمد حسین نے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں میں ہنگامی طور پر انسداد پولیو مہم شروع کی گئی اور مہم کے 100فیصد نتائج کے حصول کیلئے مہم میں مذید توسیع بھی متوقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی سٹی اور کینٹ کی 16 یونین کونسلوں کے ماحولیاتی نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے جاری کی گئی ہے اور ان یونین کونسلوں میں 10سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی پولیو کے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں