ساہیوال تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان 15ستمبر بروز جمعہ سے شروع ہو رہا ہے،کنٹرولر امتحانات

جمعرات 14 ستمبر 2023 16:06

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2023ء) ساہیوال تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان 15ستمبر بروز جمعہ سے شروع ہو رہا ہے، جس میں 6472طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں، بورڈ نے ان طلبہ و طالبات کی سہولت کے لئے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر 19امتحانی سینٹرز قائم کئے ہیں جن میں 6ضلع ساہیوال، 9ضلع اوکاڑہ اور 4ضلع پاکپتن میں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ان امتحانات میں سائنس کے مضامین میں 3450طلبہ اور1854طالبات شرکت کر رہی ہیں جبکہ جنرل کیٹگری میں 627طلبہ اور541طالبات شرکت کریں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال اور اوکاڑہ میں 4, 4، دیپالپور میں 3اور چیچہ وطنی، پاکپتن، عارفوالا اور رینالہ خورد میں 2, 2 سنٹرز بنائے گئے ہیں جن پر امتحانی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں