دو مختلف تھانوںکی حدود میںسرچ آپریشن ‘95افراد کو بائیو میٹرک کے ذریعے چیک کیاگیا

اتوار 20 مئی 2018 20:00

ساہیوال۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) دو مختلف تھانوںکی حدود میںسرچ آپریشن ‘95افراد کو بائیو میٹرک کے ذریعے چیک کیاگیا ‘دو افراد سے پسٹل برآمد ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی عزیز احمد چیمہ نے ایس ڈی پی او سٹی ملک ضیا ء الحق کی نگرانی میں بیرون لاری اڈا کے مختلف ہوٹلوں ‘سرائے اور گیسٹ ہائوسز میں چیکنگ کی گئی اور وہاںپر موجود 53افرادکو بائیومیٹرک مشین کے ذریعے ان کے کوائف کی تصدیق کی گئی اور دومشکوک افرادکو حراست میں لینے کے بعد تصدیق ہونے پر چھوڑدیاگیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ فتح شیر محمد زمان وٹو نے بھی کچی آبادی ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران 42مشکوک افراد کو بایئو میٹرک مشین کے ذریعے انکے کوائف کی تصدیق کی اور 2افراد سے پسٹل30بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں