گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس ساہیوال کے طلباء کا ساہیوال پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس ساہیوال کے طلباء کا ساہیوال پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کالج یونیورسٹی کیمپس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

طالب علم لیڈروں بصیر خاں،عالمگیر،سعید اسحاق،ارسلان وحید اور تجمل نواز نے خطاب کر تے ہوئے کیمپس انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن سے منظور شدہ سیٹوں کے رولز کی خلاف ورزی کر تے ہوئے منظور شدہ سیٹوں سے زائد طلباء کو دا خل کر لیا جاتا ہے اورطلباء اور طالبات سے لاکھوں روپے فیس وصول کر کے چھٹے سمسٹر تک لے جاتے ہیں ور ساتویں سمسٹر میں جا کر طلباء کو وجہ بتائے بغیر ڈراپ کر دیا جاتا ہے ۔

ثمر کیمپ اور سی اینڈ ڈی گریڈ امپورمنٹ کے نام پر لوٹ مار الگ کی جاتی ہے ۔اگر حکومت نے فوری نوٹس لنہ لیا تو سینکڑوں طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہو جائے گا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیمپس انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے رولز کی خلاف ورزی کا بھی نوٹس لیا جائے ۔بعد ازاں طلباء پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں