پولیو کے مرض سے ایک بچہ ہی نہیں بلکہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے،ڈپٹی کمشنرساہیوال

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:00

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹونے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہر با شعور شہری کو ملی اور مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے یکجا ہو کراپنا کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ پولیو فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔

(جاری ہے)

پولیو کے مرض سے ایک بچہ ہی نہیں بلکہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے لہٰذا ہمیں ملک کے ہر نونہال کو اس موذی مرض سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جو 21 سے 25 جنوری تک ضلع بھر میں جاری رہے گی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر ،ڈی ایچ او ڈاکٹر سید اظہر نقوی،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ذیشان عارف اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد نذیر کے علاوہ والدین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں