ساہیوال، ڈاکوئوںنے اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے‘ مقدمہ درج

منگل 22 جنوری 2019 18:40

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) نامعلوم ڈاکوئوںنے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 6لاکھ10ہزارروپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے‘ مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 90/9-l کے رہائشی زاہد رسول کے گھر شام کے وقت ڈاکوگھس آئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے نقدی اور طلائی زیورات کل مالیتی 6لاکھ10ہزارروپے لوٹ لئے اور فرارہوگئے۔ چوری کی دوسری واردات 112/9-Lمیںہو ئی جہاں نامعلوم چور گورنمنٹ پرائمری سکول کے تالے توڑکر سکول سے کمپیوٹر، فین اورٹول کٹ چراکرلے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں