شب برات کے موقع پر ماچس پٹاخے اور شرلیاں بیچنے والے دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:00

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) شب برات کے موقع پر ماچس پٹاخے اور شرلیاں بیچنے والے دو ملزمان گرفتار ‘آتش بازی کا سامان برآمد ‘تفصیلات کے مطابق ہائی سٹریٹ سے ملحقہ سبزی منڈی میں عامر وسیم وغیرہ 3ملزمان شب برات کے موقع پر آتش بازی کا سامان فروخت کررہے تھے کہ سٹی پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر عامر وسیم وغیرہ دو ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ تیسرا ملزم فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 150انار ‘250ماچس پٹاخے‘ 120شرلیاںاور1ڈبہ پھل جھڑیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں