ساہیوال، بین المذاہب امن کمیشن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شر کاء کا کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار

بدھ 21 اگست 2019 18:15

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) بین المذاہب امن کمیشن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شر کاء کا کشمیری بھائیوں سے بھر پور یگانگت اور یکجہتی کا اظہار‘کانفرنس کی میزبانی متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کشمیری عوام کی ملکی اور عالمی سطح پر اخلاقی‘مالی ا ور جسمانی ہر طرح کی حمایت بھر پور طریقے سے جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے سفارتکاروں کو متحرک کیا جائے تا کہ عالمی شعور اجاگر کیا جا سکے۔ کانفرنس میں بھارتی اقدامات اور مودی کی بھر پور مذمت کی گئی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں