تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کا اپنا آئین ہے،مفتی منیب الرحمن

ں* ڈی سی ساہیوال نے لاء اینڈ آرڈرر کا بہانہ بنا کر ہمارے انتخابات کو ملتوی کیا ہے ح* پوری ریاست کا دعویٰ ہے حالات کنٹرول میں ہیں اور ڈی سی کہہ رہے ہیں ؒ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے لیکن ایک ڈی سی ریاست کے مخالف کھڑا ہو کر ریاست کے دعوے کی نفی کر رہا ہے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

ج*ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) چئیر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کا اپنا آئین ہے ڈی سی ساہیوال نے لاء اینڈ آرڈرر کا بہانہ بنا کر ہمارے انتخابات کو ملتوی کیا ہے جبکہ پوری ریاست کا دعویٰ ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور ڈی سی کہہ رہے ہیں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے لیکن ایک ڈی سی ریاست کے مخالف کھڑا ہو کر ریاست کے دعوے کی نفی کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم شریف لوگ ہیں اہلسنت اور فساد دو الگ الگ چیزیں ہیں ہماری تاریخ میں ہم پر کبھی فساد کا جھوٹا الزام بھی نہیں لگا ۔ساہیوال کی انتظامیہ نے جامعہ فریدیہ کی انتظامیہ پر دبائو ڈالا اور پریشرائز کیا مجبور کیا کہ آپ نے انتخابات نہیں کر وانے ۔میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کے سوال کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تعلیمی لوگ ہیں ہمارا علمی سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔ہمارا کام تعلیم و تر بیت اور اہلسنت و الجماعت کے مدارس و مساجد کی حر مت کا تحفظ ہے ۔تنظیم المدارس کے آج ملتوی ہونے والے انتخابات میں ملک بھر سے اہلسنت و الجماعت کے نامور علماء کرام ساہیوال پہنچے تھے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں