ساہیوال،سابق رنجش پر نوجوان نے مخالف فریق کے نوجوان کو فائر کرکے زخمی کردیا

پیر 14 اکتوبر 2019 18:35

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سابق رنجش پر نوجوان نے مخالف فریق کے نوجوان کو فائر کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 84/5-l میں دو روز قبل ملزمان پرانی رنجش پر جھگڑے کے دورا ن ایک نوجوان قتل جبکہ خاتون سمیت 2افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اسی رنجش پر مدعی فریق کے ایک رشتہ دار نوجوان صبح صادق نے 82/5-L کٹور والا کے قریب محمداحمد سہو کو اس وقت فائر مار کر شدید زخمی کردیا جب وہ موٹرسائیکل رکشہ پر بگڑی پل سے واپس آرہاتھا۔ زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں